وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ اور رکن صوبائی اسمبلی سندھ ملک اسد سکندر کا لاکھڑا کول مائیننگ کا دورہ

امتیاز احمد شیخ کی لاکڑا کول مائینگ میں ہلاک ہونے والے 5 مزدوروں کے ورثا سے ملاقات، امتیاز شیخ نے مزدوروں کے لواحقین سے تعزیت کی اور مغفرت کی دعا کی. لاکھڑا کول مائینز میں غیر قانونی کام ہورہا تھا. سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے تحت صوبائی حکومت نے مائیننگ کا کام روکا ہوا تھا.


سرکاری مدعیت میں ٹھیکیداروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا. سندھ حکومت ہلاک مزدوروں کے ورثا کی ہر ممکن مدد کرے گی. وزیر توانائی سندھ صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے اپنی جانب سے ہلاک مزدوروں کے لواحقین میں ایک ایک لاکھ روپے نقد تقسیم کئے.



اپنا تبصرہ بھیجیں