بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں ایک ریسٹورنٹ کا منفرد کاؤنٹر

کسی بھی ریسٹورنٹ کے کاروبار میں ماحول کو اس طرح ترتیب اور تبدیل کیا جاتا ہے کہ وہ گاہکوں کی زیادہ سے زیادہ توجہ حاصل کر سکے گی اور کھانا کھانے کے لیے آنے والوں کے لئے پرکشش ماحول نظر آئے۔
بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں ایک ریسٹورنٹ کے مالک نے اپنے ریسٹورانٹ میں میں ایک منفرد کاوٴنٹر تیار کیا جیسے بہت بڑی دیگ کی شکل دی گئی ہے اور ایک شخص اس کے اندر بیٹھ کر کاوٴنٹر چلا رہا ہے۔


ریسٹورنٹ میں آنے والے لوگ اس کو دیکھتے ہیں اوردنگ جاتے ہیں اور اس کے منفرد انداز پر اس کو خوش ہوکر داد بھی دیتے ہیں۔ دنیا کے مختلف حصوں میں مختلف دکانداروں اور ریسٹورنٹ  کے مالکان نے اپنے کاؤنٹرز کو منفرد انداز میں سجایا اور بنا رکھا ہے کسی نے رکشے کے سامنے والے حصہ کو کاؤنٹر کے طور پر استعمال کیا ہے تو کسی نے فوکسی ویگن کے حصے کوخوب تر بناکر استعمال کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں