کراچی۔ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھر کی سربراہی میں سمندری طوفان کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کاجائزہ اجلاس۔

کراچی۔ میونسپل کمشنر، ایڈیشنل کمشنرون، چیف انجینئر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ،تمام اسسٹنٹ کمشنرز،کے الیکڑک، کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن اور ڈی ایم سی ساؤتھ کے افسران کی شرکت۔

کراچی۔ ساحلی پٹی اور نشیبی علاقوں میں ایمرجنسی کی صورت میں شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے ایکشن پلان تیار ہے۔ڈی سی ساؤتھ

کراچی۔ تمام اسٹیک ہولڈرز صورتحال پر مسلسل نظر رکھیں۔

کراچی۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اسکولوں اور کھیل کے میدانوں میں ریلیف کیمپس کے حوالے سے عوام کو آگاہی فراہم کریں۔ارشاد علی سوڈھر

کراچی۔ پیر کی شام تک شاہراؤں اور علاقوں میں موجود کچرا کنڈیوں کی صفائی اورسڑکوں پر موجود کچرے کو صاف کیا جائے گا تاکہ کچرا برساتی پانی میں شامل ہوکر برساتی نالوں اور مین ہولز میں چوکنگ کاباعث نہ بن سکے۔

کراچی۔ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں فوری طور پر رین ایمرجنسی نافذ کرکے متعلقہ افسران و عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔ڈی سی ساؤتھ

کراچی۔ سینٹری اسٹاف سمیت محکمہ پارکس،بلڈنگ اینڈ روڈاور مکینیکل اینڈ الیکٹریکل کا عملہ ضروری سامان جن میں اوپن ٹرک،ٹریکٹر،ڈی واٹرنگ پمپس،سیس پول وغیرہ شامل ہیں فیلڈ میں موجودرہے گا

کراچی۔ نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کیلئے ڈی واٹرنگ پمپس ودیگرمشینوں کو لگانے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ارشاد سوڈھر

کراچی۔ محکمہ باغات سائن بورڈز اور درختوں کے گرنے کی صورت میں فوری طورپر انہیں ہٹانے کیلئے فیلڈ میں موجود رہے گا۔