عائزہ خان کے 9ملین انسٹاگرام فالوورز ہوگئے

پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد بڑھ کر 9ملین سے زیادہ ہوگئی۔

عائزہ خان انسٹاگرام پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں۔وہ روزانہ ہی اپنی اور اہلخانہ کی تصاویر اور پیغامات انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی ہیں جسکی وجہ سے ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

عائزہ خان نے 9ملین فالوورز ہونے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ سب سے پیار کرتی ہوں
اداکارہ کنزہ ہاشمی اور ریما خان نے بھی عائزہ خان کو مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ عائزہ خان سوشل میڈیا پر اپنے نئے پروجیکٹس کے حوالے سے بھی مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں