چیئرمین سینٹ نے تمام سینیٹرز کے لئے انکے نام سے بیجز ڈیزائن کر دیئے

تمام سینیٹرز اب ہر اجلاس میں کوٹ پر بیجز لگایا کریں گے ، سینیٹ سیکرٹریٹ نے تمام سینیٹرز میں بیجز تقسیم کر دیے، یہ بیجز صرف سینیٹر لگا سکتے ہیں۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ جو بھی چیئرمین سینیٹ آتا ہے وہ اپنی انفرادیت قائم رکھنے کے لیے ایسے اقدامات کرتا ہے جو اس کی پہچان ثابت کرسکے اور آنے والوں کو اس کے اقدامات کی یاد دلائے ۔سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے اپنے دور میں جمہور گلی قائم کی تھی اور پاکستان کے جمہوری سفر کی روداد اور اہم شخصیات کا اس میں مرکزی کردار پیش کیا گیا ۔جبکہ موجودہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے تمام سینیٹرز کے لیے خصوصی بیجز تیار کرائے ہیں جو آنے والے دنوں میں ان کی یاد دلاتے رہیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں