وزیر اعظم کی سادگی اختیار کرنے کی ہدایات نظر انداز ۔نیشنل بینک کے انتظامی اخراجات 14 ارب 3 کروڑ سے تجاوز


ایک مقروض ملک کی معیشت کو قرضے کی دلدل سے نکالنے کے لئے دن رات کوشاں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تمام سرکاری اداروں اور افسر شاہی کو سرکاری معاملات میں سادگی اختیار کرنے اور اخراجات میں کمی لانے کی ہدایت کی گئی تھی وزیراعظم نے اس آیت کا اطلاق تو زیر اعظم ہاؤس اور وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے کیا تھا وزیراعظم عمران خان نے اپنے ملکی اور غیر ملکی دوروں کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی کی اور سادگی اختیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے خود سادگی پیار کرنے کا عملی نمونہ پیش کیا لیکن نیشنل بینک آف پاکستان کے انتظامی اخراجات میں کوئی کمی نہیں آ سکی بلکہ وزیر اعظم کی ہدایات کے برعکس نیشنل بینک آف پاکستان کے انتظامی اخراجات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔28 اپریل 2021 کو نیشنل بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا جو اہم اجلاس منعقد ہوا اس کے حوالے سے نیشنل بینک نے جو پریس ریلیز میڈیا کو جاری کی گئی اس میں بتایا گیا ہے کہ انتظامی اخراجات میں اضافہ ہوا ہے اور

کل انتظامی اخراجات کی لاگت 14 ارب 33 کروڑ روپے سے تجاوز کر چکی ہے گویا انتظامی اخراجات میں کمی نہیں آ سکی سادگی کی ہدایات پر عمل درآمد نہیں ہو سکا الٹا اخراجات میں اضافہ ہوگیا ۔
بینک کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انتہائی مشکل حالات میں بھی بینک کی پرفارمنس بہتر رہی ہے

اور بعد از ٹیکس منافع سات ارب 70 کروڑ روپے سے تجاوز کر چکا ہے جو گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 87 فیصد زیادہ ہے
——————–
Salik-Majeed
—————-Whatsapp………92-300-9253034