ان کا جنم 31 اکتوبر 1945 کو سیالکوٹ میں ہوا۔ والد کی سرکاری نوکری کی وجہ سے وہ پاکستان کے مختلف شہروں میں گھومتے رہے

انکل سرگم کے خالق فاروق قیصر انتقال کرگئے۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ اللہ پاک اپنی رحمت سے جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین
ان کا جنم 31 اکتوبر 1945 کو سیالکوٹ میں ہوا۔ والد کی سرکاری نوکری کی وجہ سے وہ پاکستان کے مختلف شہروں میں گھومتے رہے اور ان کا تعلیمی سفر بھی مختلف شہروں میں تکمیل تک پہنچا یعنی میٹرک پشاور سے، ایف اے کوئٹہ سے اور گریجویشن نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے کیا۔ جبکہ فائن آرٹس میں ماسٹرز انہوں نے رومانیہ سے کیا جبکہ 1999ء میں کیلیفورنیا امریکا سے ماس کمیونی کیشن میں بھی ماسٹرز کیا۔ فاروق قیصر نے 70 کے اوائل میں نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے گریجویشن کے بعد فنی زندگی کا آغاز کیا، آپ ایک بہترین فنکار، صحافی، ٹی وی شو ہدایت کار، پتلی باز، اسکرپٹ مصنف اور صوتی اداکار تھے۔اپ اپنی کامکس کتابوں کی وجہ سے مشہور تھے۔ فاروق قیصر کی بنیادی وجہ شہرت ان کا افسانوی کردار انکل سرگم تھا جو پہلی بار 1976ء میں بچوں کے اردو زبان کے پروگرام کلیاں میں ادا کیا گیا۔


Last-Artical-Published