ایچ آئی وی، پازیٹو بننے سے لے کر گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ میں مینیجر مانیٹرنگ کے عہدے تک پہنچنے کا سفر ۔خود یاسر علی خان کی زبانی


یاسر علی خان ایسے پاکستانی ہیں جنہیں ایچ آئی وی پازیٹو قرار دیا گیا تب وہ بہت خوفزدہ تھے کہ اب معاشرے کا سلوک ان کے ساتھ نہ جانے کیا ہوگا اور انہیں ایک تنہا زندگی گزارنی پڑے گی ۔لیکن وہ گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ کے بے حد شکر گزار ہیں جس نے اس نئے مشکل اور کٹھن سفر میں ان کا ساتھ دیا آج وہ گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ میں مینیجر مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن پنجاب ریجن کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اس کمپنی نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا ان کا حوصلہ بڑھایا اور انہوں نے دوبارہ سے زندگی کی رعنائیوں کی طرف کھینچ لیا ۔یاسر علی خان بتاتے ہیں کہ آج وہ ایک بامقصد ،پروفیشنل اور پرسنل لائف گزر رہے ہیں اور اس دوران انہوں نے معاشرے میں ایچ آئی وی کے حوالے سے پائے جانے والے غلط بے بنیاد تصورات کو بدلنے کی عملی کوشش کی علاج کے لیے دستیاب مواقع اور سہولتوں تک انفرادی رسائی کو یقینی بنانے پر توجہ دی اور ان سب کوششوں کا بھرپور کریڈٹ گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ کو دیتے ہیں ۔