کراچی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی کیلئے واٹر بورڈ کے پانچوں مرکزی پمپنگ اسٹیشنوں کے لیے 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی ضروری ہے

کراچی – ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے کہا ہے کہ شہرکے تمام علاقوں کے مکینوں کو دستیاب پانی کی منصفانہ فراہمی ممکن بنانے کیلئے واٹربورڈ کے 5مرکزی پمپنگ اسٹیشنز سمیت تقسیم آب کے 154سے زائد پمپنگ اسٹیشنزکو بجلی کی بلاتعطل فراہمی ناگزیر ہے، کے الیکٹرک واٹربورڈکے تقسیم آ ب کے پمپنگ اسٹیشنز کوبھی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قراردے ، واٹربورڈ اور کے الیکٹرک کے درمیان موثر رابطہ و تعاون ضروری ہے ،دونوں اداروں کی باہمی کوششوں سے دنیا کے بڑے شہروں کی صف میں شامل کثیرآبادی والے کراچی کے شہریوں کومنصفانہ بنیادوں پر پانی کی فراہمی ممکن بنائی جاسکتی ہے ، انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ کے دھابیجی ،پپری سمیت 5 مرکزی پمپنگ اسٹیشنزکو چلانے اور کراچی کیلئے پانی پمپ و تقسیم کرنے کیلئے قائم 154سے زائد تقسیم آب کے پمپنگ اسٹیشنوں کو 24گھنٹے بجلی کی بلاتعطل فراہمی انتہائی ضروری ہے،


شہر کے بلند ی اورآخری سرے پر واقع علاقوں سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی فراہمی کیلئے تقسیم آب کے پمپنگ اسٹیشننز سے پمپنگ مختلف اوقات میں جاری رہتی ہے،تاہم مختلف علاقوں میںمختلف اوقات میں کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی لوڈ شیڈنگ سے پمپنگ اسٹیشنز متاثر ہوتے ہیں جس کے باعث پانی کی فراہمی ممکن نہیںرہتی،واٹربورڈ اور کے الیکٹرک کے اعلیٰ افسران ان مسائل کے حل کیلئے موثر رابطوں کو فروغ دیں ،شہریوں کی تکالیف اور مسائل کو مقدم رکھا جائے ، دریں اثنا واٹربورڈ کے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں کے الیکٹرک سے رابطہ کرکے تقسیم آب کے پمپنگ اسٹیشنز کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دلوانے کیلئے واٹربورڈ کے انجینئرز و افسران کے ،کے الیکٹرک حکام سے رابطے کے فیصلے اور ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے واٹربورڈ کے چیف انجینئر الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انتخاب احمد راجپوت نے ایگزیکٹیوانجینئر ای اینڈ ایم واٹرپمپنگ اسٹیشنز سید مظہر حسین کے ہمراہ کے الیکٹر ک کے حکام کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں شرکت کی اور ان سے واٹربورڈ کے تقسیم آب کے پمپنگ اسٹیشنز کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے اور لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کا مطالبہ کیا،


انہوں نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں مختلف اوقا ت میں کی جانےو الی لوڈ شیڈنگ سے واٹربورڈ کے پمپنگ اسٹیشن انتہائی متاثر ہوتے ہیں اور ان کے ذریعے پانی کی فراہمی ممکن نہیں رہتی ،اس موقع پر کے الیکٹرک کے حکام نے واٹربورڈ کے تقسیم آب کے اہم پمپنگ اسٹیشنز کی فہرست طلب کی جو کہ انہیں موقع پر ہی فراہم کردی گئی ، کے الیکٹرک حکام نے واٹربورڈکو فہرست کا جائزہ لے کر عملدرآمد سے متعلق تعاون کا یقین دلایا ،اجلاس میںکے الیکٹرک کے جزل منیجر نارتھ طفیل حسین ، جی ایم اورنگی امجد علی ، جزل منیجر بن قاسم واجد علی ،جی ایم جوہر ریاض احمد نظامانی ،ڈی ایم ،ٹی جی او سرمد شاہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر الیاس مما اور عبدلالخالق بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں