ہمارا اسپیکر … پرویز خٹک کے الفاظ اپوزیشن کے احتجاج پر اسپیکر نے کارروائی سے حذف کروا دیے

وزیر دفاع پرویزخٹک کے الفاظ اپوزیشن کے احتجاج پر اسپیکر قومی اسمبلی کو کارروائی سے حذف کرانا پڑے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج پر وزیر دفاع پرویزخٹک نے اپنی تقریر میں خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ صاحب غصہ ہمیں بھی آتا ہے آپ بات کریں گے ہم جواب دیں گے آپ کو سننا پڑے گا کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ ہمارے اسپیکر پر حملہ کریں تو ہم ان کے تحفظ کے لیے کھڑے ہوجائیں پھر تو جنگ ہو جائے گی۔


جوش خطابت میں پرویز خٹک اسپیکر قومی اسمبلی کو ہمارا اسپیکر کہہ گئے جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پورے ایوان کے اسپیکر ہیں پرویز خٹک کے الفاظ حذف کرائے جائیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا میں تو پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ پورے ایوان گا اسپیکر ہو ۔ہمارا اسپیکر کے الفاظ کارروائی سے حذف کر دیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں