حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کے سلسلے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی  – گورنر سندھ عمران اسماعیل کی موجودگی میں چیئرمین ایچ ای سی طارق بونیری اور بحریہ ٹاوٗن کی جانب سے ملک ریاض کے درمیان حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کے سلسلے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔  حیدرآباد یونیورسٹی کا کل رقبہ 80 ایکڑ پر مشتمل ہے جس پر تعمیراتی کام جاری ہے۔


حیدرآباد یونیورسٹی کی تعمیر کے لئے پی ایس ڈی پی میں باقاعدہ فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔ وزیر اعظم پاکستان کی گورنر سندھ عمران اسماعیل کو حیدرآباد یونیورسٹی کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت۔ حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام سے حیدرآباد کی عوام کا دیرینہ خواب شرمندہ تعبیر ہورہا ہے۔ صوبہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی یونیورسٹی کا قیام زیرِ غور ہے۔ گورنرسندھ

اپنا تبصرہ بھیجیں