کرکٹ آسٹریلیا کی امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بھی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کے موقع پر اس خوشی کے دن کی مبارکباد دی گئی ہے۔

پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں عید الفطر نہایت جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے.

عید کے موقع پر دنیا بھر کے غیر مسلم ممالک اور شخصیات کی جانب سے بھی مسلمانوں کو عید کی مبارکبا دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے امت مسلم کو عید کی مبارکباد دی گئی ہے
کرکٹ آسٹریلیا نے عید کی مبارکباد دینے کے لیے کیے گئے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’دنیا بھر میں عید منانے والے تمام مسلمانوں کو عید مبارک ہو، اور ساتھ میں ہیش ٹیگ عید مبارک بھی استعمال کیا ہے