عید الفطر کے روز بھی شہر میں صفائی ستھرائی کا کام جاری رہا ۔مختلف علاقوں سے کچرا اٹھایا اور صفائی کو یقینی بنایا گیا ۔


عید الفطر کے روز بھی شہر میں صفائی ستھرائی کا کام جاری رہا ۔مختلف علاقوں سے کچرا اٹھایا اور صفائی کو یقینی بنایا گیا ۔صوبائی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر شہر قائد اور صوبے کے دیگر مقامات پر صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کی تھی صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر شاہ نے خود مختلف علاقوں کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا تھا سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر زبیر چنا کی سربراہی

میں بورڈ کی ٹیم نے متعلقہ عملے اور چائنیز کمپنی کے ذریعے شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو عیدالفطر کے روز یقینی بنایا ۔شہر کے مختلف علاقوں میں عید کی نماز سے پہلے ہیں صفائی ستھرائی کے لیے ٹیمیں پہنچ گئی تھی اور عید گاہ سمیت مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے مناسب اور ضروری انتظامات کیے گئے کچرا اٹھانے کے لئے متعلقہ گاڑیاں اور عملہ موجود تھا مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے لئے یونیفارم کے ساتھ

عملہ پہنچایا گیا خاص طور پر ضلع شرقی میں یوسی 25 مین روڈ سے کافی کچرا اٹھایا گیا اسی طرح سرجانی ٹاؤن فائیو ڈی عیدگاہ کے علاقے میں صفائی کی گئی دن کے دس گیارہ بجے تک مختلف علاقوں سے کچرا اکٹھا اور اٹھایا جا چکا تھا سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے سسٹم میں کچرا اٹھایا جانے کی تصاویر اور ڈیٹا ارسال کر دیا گیا تھا گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں سڑکوں گلیوں اور پھولوں کی صفائی کے انتظامات یقینی بنائے گئے اور صفائی نظر آئی جس سے مختلف علاقوں کے شہریوں نے سراہا ۔شہریوں کا کہنا تھا کہ شکایت کا موقع نہیں ملا اور جن مقامات پر شکایت تھی وہاں پر فوری ازالہ کردیا گیا ۔


دوسری جانب ضلع وسطی کے اکثر علاقوں سے کترینہ اٹھائے جانے کی شکایات سامنے آئی ہے ۔
شہر میں جن مقامات پر سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ چینی کمپنیوں اور مشینری کے ساتھ کام کر رہا ہے وہاں انتظامات بہت اچھے نظر آئے اور شہریوں کی شکایات سامنے نہیں آئی جب کہ بورڈ کو ملنے والی شکایات اور اطلاعات پر فوری ایکشن لیا گیا ۔

سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے سربراہ زبیر چنا پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ اس مرتبہ عید الفطر اور تعطیلات

کے دوران صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کا پورا مکینزم تیار کرلیا گیا ہے شہریوں کو شکایت کا موقع نہیں ملے گا اور عید الفطر کے پہلے دن واقعی شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر اور اطمینان بخش رہے شہریوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے

کہ عید کے دوسرے روز بھی اور لاک ڈاؤن کی تعطیلات کے دوران بھی شہر سے روزانہ کی بنیاد پر کچرا اٹھائے جانے کا سلسلہ جاری رہے گا