123

ماہرہ خان اور بلال اشرف کے پیار بھرے انداز کے چرچے

ان دنوں ماہرہ خان اور بلال اشرف کے پیار بھرے انداز کے سوشل میڈیا پر بڑے چرچے ہیں ۔ماہرہ خان اور بلال اشرف اپنے بارے میں ہونے والے تبصروں پر خوش نظر آتے ہیں ایک فین نے لکھا ہے کہ بلال اشرف ذرا دھیان سے یہ چھ سالہ بیٹے کی ماں ہے اتنی جلدی نہ کریں۔اس پر نتاشا نے تبصرہ کیا ہے تو کیا 6 سال کے بچے کی ماں ہونے میں کوئی بری بات ہے؟
اس پر بحث میں شامل ہوتے ہوئے خود ماہرہ خان نے لکھا کہ اب وہ چھ سال کا نہیں نو سال کا ہوگیا ہے ماشاءاللہ۔
جس پر بلال اشرف بھی اس بحث میں شامل ہوگئے اور انہوں نے بھی لکھا ماشااللہ۔
ماہرہ خان اور بلال اشرف کے پیار بھرے انداز کے حوالے سے تبصرہ کرنے والوں نے لکھا ہے کہ اسکرین کی بہترین جوڑی نظر آرہی ہے دونوں کے فینز نے ان کے پیار بھرے انداز کو بے حد پسند کیا ہے اور سراہا ہے اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔بعض تنقید نگاروں نے ماہرہ خان کے بارے میں منفی کلمات بھی کہے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ سوپر اسٹار ماہرہ خان نہیں بلکہ صباقمر ہے۔


پھر کسی نے تصریح کی ہے کہ بھائی سپر اسٹار اس فلم کا نام ہے جس میں یہ دونوں کام کر رہے ہیں اور آپ نے صحیح کہا کیونکہ ماہرہ خان صرف سپرسٹار نہیں بلکہ کوئین ہے ۔حسن کی ملکہ ہے ۔۔کچھ چاہنے والوں نے لکھا ہے کہ یہ مزے تو ٹھیک ہیں لیکن اب کچھ رمضان کا احترام بھی کرلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں