مسلم لیگی قیادت سے ناراض ماروی میمن – نون لیگی قیادت کے ساتھ ساتھ اب انھوں نے بلاول بھٹو زرداری کو بھی آئینہ دکھانا شروع کر دیا ہے

مسلم لیگی قیادت سے ناراض ماروی میمن آجکل موقع کی تلاش میں رہتی ہیں نون لیگی قیادت کے ساتھ ساتھ اب انھوں نے بلاول بھٹو زرداری کو بھی آئینہ دکھانا شروع کر دیا ہے ۔سوشل میڈیا پر بلاول بھٹو زرداری اور نون لیگ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے دونوں پارٹیوں کو کھری کھری سنائی ہے ۔کہتی ہیں کہ کیا کبھی نون لیگ نے آئی ایم ایف سے اپنے معاہدے کو پارلیمنٹ کے سامنے پیش کیا آج بلاول بھٹو زرداری اور دیگر لوگ کس منہ سے کہہ رہے ہیں کیا یہ محکمہ عہدے کی منظوری قومی اسمبلی سے نہ لیں گی تو عوام کی اس کو قبول نہیں کریں گے ۔کیا مسلم لیگ نون نے کبھی آئی ایم ایف کا معاہدہ پارلیمنٹ سے منظور کرایا کیا کوئی بلاول بھٹو کو اقتصادی مذاکرات سے متعلق سکھا سکتا ہے۔ماروی میمن کا کہنا ہے کہ نون لیگ ممی ڈیلیٹ ریٹس کی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔


ماروی میمن گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل خبروں میں ہیں کیونکہ وہ نون لیگ کی قیادت سے اپنی ناراضگی کا کھل کر اظہار اپنے سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے کررہی ہیں اور اب انہوں نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی ہدف تنقید بنا لیا ہے ان کے بارے میں عام تاثر ہے کہ اب وہ پی ٹی آئی کی پالیسیوں کی حمایت کررہی ہیں اور وہ عمران خان کے فیصلوں کو سراہنے کے لیے کسی بھی موقع کی تلاش میں بیٹھی رہتی ہیں سیاسی مبصرین کے مطابق غالبا ان کی اگلی منزل پی ٹی آئی ہے۔لیکن ماروی میمن نے جو باتیں سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے کی ہیں وہ حقائق پر مبنی اور تاریخی واقعات کی یاد دلاتی ہیں اس لئے ان کو جھٹلانا مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے لیے آسان نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں