ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف روڈ چیکنگ مہم عیدالفطر کے بعد شروع کی جائے گی ۔ مکیش کمار چاولہ

کراچی  ۔ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ ٹیکس نادہندہ گاڑیوں سے ٹیکس وصولی کے لئے عیدالفطر کے بعد روڈ چیکنگ مہم شروع کریں۔ یہ بات آج انہوں نے اپنے دفتر میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات عبد الرحیم شیخ ڈائریکٹر جنرلز شبیر احمد شیخ ، شعیب احمد صدیقی اور ڈائریکٹر ایڈمن نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شبیر احمد شیخ نے بتایا کہ محکمہ ایکسائز سندھ نے رواں مالی سال کے دوران اب تک دو کامیاب روڈ چیکنگ مہم کا انعقاد کیا ہے۔ جس کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں اور اب صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات کی ہدایت پر رواں مالی سال کی تیسری روڈ چیکنگ مہم عیدالفطر کے بعد شروع کریں گے اور امید ہے کہ اس کے بھی اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔


اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ مجوزہ روڈ چیکنگ مہم کے لیے بڑی تعداد میں چیکنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ گاڑیوں کی چیکنگ ہوسکے اور ٹیکس نادہندہ گاڑیوں سے ٹیکس کی وصولی ممکن بنائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ دوران روڈ چیکنگ مہم ایسے انتظامات کیے جائیں کہ ٹیکس جمع کروانے والوں کے لئے آسانی ہو۔ انہوں نے ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے مالکان کو بھی مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے فوری طور پر اپنے ٹیکسز جمع کروائیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ ٹیکس جمع نہ کروانے کی صورت میں انہیں جرمانے کا بھی سامنا کرنا پڑے گا اور ابھی کافی وقت ہے کہ وہ اپنے واجبات جمع کروادیں۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے مذید ہدایت دی کہ نئے بھرتی ہونے والے افسران کو بھی اس مجوزہ روڈ چیکنگ مہم کا حصہ بنایا جائے تاکہ ان کی بھی اس حوالے سے تربیت ہوسکے

اپنا تبصرہ بھیجیں