نااہل حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق اور عید کی خوشیاں چھین لیں

نااہل حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق اور عید کی خوشیاں چھین لیں ہیں چندے اور صدقے لینے والوں نے دورہ سعودیہ سے فطرے کے چاول لے کر قومی غیرت کا جنازہ نکال دیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیر رہنما محترمہ شبانہ اویس نے راشن تقسیم کےبعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا محترمہ شبانہ اویس نے کہا ہے کہ موجودہ نااہل حکمرانوں عوام کے لئے عذاب بن گئے ہیں جن کی نااہلی اور چوروں اور مافیاز کی سرپرستی کے نتیجے میں عید الفطر پر مرغی عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی ہے جبکہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی ہیں۔ عوام خودکشیوں پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ حکمرانوں کی گھبرانا نہیں کی گردان جاری ہے کرونا کا بہانہ بنا کر عوام مظالم ڈھائے جا رہے ہیں جبکہ حکمران ٹولہ کی لوٹ کھسوٹ عروج پر پہنچ گئی ہے ماہ مقدس کی آخری جہنم سے نجات عشرہ عوام موجود فراڈ اور نااہل حکمرانوں سے نجات کی بھی دعا کریں