مایہ ناز آل راؤنڈر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا وسیم اکرم کا نیا انداز

پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر وسیم اکرم کی موجودہ اہلیہ شنیرا اکرم کا شمار پاکستان کی ان مقبول شخصیات میں ہوتا ہے جنہیں  پاکستانیوں نے بے پناہ محبت اور عزت دی ہے یہ مقام حاصل کرنے میں خود شنیرا کا بھی بڑا دخل ہے جب سے ان کی وسیم اکرم سے شادی ہوئی ہے انہوں نے خود کو پاکستانی رنگوں میں رنگ لیا ہے اور پاکستان کے کلچر میں گھل مل گئی ہیں اب وہ صرف پاکستان میں ایک گوری بھابھی کے طور پر نہیں پہچانی جاتی بلکہ ان کی اپنی بھی ایک شناخت بن گئی ہے کیونکہ شنیرا نے بڑھ چڑھ کر سماجی بھلائی کے کاموں میں حصہ لیا ہے اور لوگوں کی مدد کرنے کے کسی بھی موقع پر وہ پیچھے نہیں رہتی ان دنوں شنیرا نے پاکستان کے بچوں کے علاج کے لئے سب سے نمایاں کام کرنے والے ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ پاکستان کے ساتھ مل کر خدمت کا نیا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور علاج اور تعلیم کے لیے ضرورت مند بچوں کی بھرپور مدد کرنے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کررہی ہیں ۔


وسیم اکرم واقعی خوش قسمت ہیں کہ انہیں شنیراکی شکل میں ایک خوبصورت اور محبت کرنے والی بیوی مل گئی ورنہ وہ اپنی پہلی اہلیہ ہما کے انتقال کے بعد بالکل تنہا ہو کر رہ گئے تھے انہیں اپنی فیملی اور چاہنے والوں کی محبت کی کمی تو کبھی محسوس نہیں ہوئی لیکن شنیرا نے ان کی زندگی میں آکر نئے رنگ بھر دیئے ہیں ۔
شنیرا اپنے شوہر وسیم اکرم کے ساتھ جہاں بھی جاتی ہیں وہ اس محفل کی جان بن جاتی ہیں دونوں اس محفل میں خوب توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں پاکستان ہو یا پاکستان سے باہر دونوں انتہائی خوشگوار موڈ میں لوگوں سے ملتے ہیں اپنی زندگی کو بھرپور طریقے سے انجوائے کرتے ہیں دونوں خوش قسمت ہیں کہ انہیں ہر جگہ انتہائی پیار محبت کرنے والے لوگ ملتے ہیں جو انتہائی خلوص اور عزت سے پیش آتے ہیں ۔


اپنا تبصرہ بھیجیں