صنم بلوچ طویل مدت بعد منظرِ عام پر

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ صنم بلوچ نے سوشل میڈیا سے بریک لیا ہوا ہے اور اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی پرائیوٹ رکھا ہوا ہے۔

صنم بلوچ کی بہن غنویٰ بلوچ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بہن صنم کے ساتھ ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے
صنم بلوچ کے مداح طویل مدت بعد اپنی پسندیدہ اداکارہ کی تصویر دیکھ کر خوش ہوگئے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ان کی عید سے پہلے ہی عید ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ صنم بلوچ کافی عرصے سے ٹی وی ڈراموں میں دکھائی نہیں دے رہیں تاہم قیاس کیا جارہا ہے کہ صنم نے کینیڈا میں شادی کرلی ہے اور اب بیٹی کو وقت دے رہی ہیں
اداکار و میزبان عبداللّہ فرحت اللّہ سے سال 2018 میں طلاق لینے والی صنم بلوچ نے اپنی دوسری شادی اور بیٹی کی پیدائش کو بالکل چھپا کر رکھا