کراچی کے سرکاری اسپتال کا اے ایم ایس ڈاکٹر فرخ شیر گرفتار

پولیس نے ڈاکٹر فرخ شیر کو گرفتار کرلیا ان کے خلاف اے آر وائی نیوز کی سرعام ٹیم نے کارروائی کرکے شکایت کی تھی کہ وہ خواتین مریضوں کو ہراساں کرتے ہیں سرکاری اسپتال کے ایم ایس پر خواتین مریضوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام ہے ۔ڈاکٹر کے خلاف محکمہ صحت حکومت سندھ میں پہلے سے ایک شکایت پر انکوائری جاری ہے ۔ تازہ واقعہ کے مطابق اے آر وائی کی سرعام ٹیم کے سربراہ اقرارالحسن نے ڈاکٹر کے خلاف شکایت کرتے ہوئے پولیس کو بتایا تھا کہ ان کے پاس سارے معاملے کی ناقابل تردید ویڈیو دستاویزی موجود ہیں۔


پولیس ابتداءمیں ڈاکٹر کو گرفتار کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرتی رہی لیکن اےآروائی کی ٹیم نے اس معاملے پر دباؤ برقرار رکھا اس کے بعد پولیس کو گرفتاری عمل میں لانی پڑی۔ دوسری طرف ڈاکٹر کے ساتھی ڈاکٹروں اور عملے کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے میں قانونی دفاع کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں