نیوزی لینڈ کے بی جے واٹلنگ کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین بی جے واٹلنگ نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

بے جے واٹلنگ کا جون میں بھارت کیخلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل آخری میچ ہوگا۔
35 سالہ بی جے واٹلنگ نیوزی لینڈ کی اب تک 73 ٹیسٹ میں نمائندگی کرچکے ہیں۔

انہوں نے نیوزی لینڈ کی جانب سے 28 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے
حال ہی میں دوسری بار باپ بننے والے بی جے واٹلنگ نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کہا کہ یہ ریٹائرمنٹ لینے کا بہترین وقت ہے
بی جے واٹلنگ نیوزی لینڈ کرکٹ میں سب سے زیادہ ٹیسٹ اسکور بنانے کا اعزاز اپنے پاس رکھتے ہیں ناصرف یہ بلکہ وکٹوں کے پیچھے سے نیوزی لینڈ کو سب سے زیادہ وکٹیں دلوانے کا اعزاز بھی اپنے پاس رکھتے ہیں