گول کیپر منصور احمد کو بچھڑے 3 برس بیت گئے

سابق کپتان اولمپیئن گول کیپر منصور احمد کو ہم سے بچھڑے 3 سال گزر گئے، دنیا کے نمبر ون رہنے والے گول کیپر نے سڈنی اولمپکس اور ورلڈ کپ جیسے کئی ایونٹس میں پاکستان کو کامیابی دلائی ۔

پاکستان کے مایہ ناز ہاکی گول کیپر منصور احمد کی تیسری برسی آج منائی جا رہی ہے ، دل کے عارضہ میں مبتلا منصور احمد 12 مئی 2018ء کو خالق حقیقی سے جا ملے ۔

انہوں نے 1986 ءسے 2000 ء تک قومی ہاکی ٹیم میں بحیثیت گول کیپر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے اپنے کیریر میں 338 عالمی میچز کھیلے، وہ ماضی میں دنیا کے نمبر ون گول کیپر بھی رہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے سابق گول کیپر کی قبر پر گلدستہ رکھوایا گیا، پی ایچ ایف کے کواڈنیٹر حیدر حسین نے قبرستان جاکر فاتح خوانی بھی کی