نئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی ملک بھر میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس میں شامل ہیں

نئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی پاکستان بھر میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس میں شمار کیے جاتے ہیں ایس پی آر کے ریکارڈ کے مطابق شبر زیدی نے سال 2017 میں 15 ملین روپے سے زیادہ کا ٹیکس ادا کیا جبکہ سال 2016 کے لیے انہوں نے گیارہ ملین روپے سے زیادہ کا ٹیکس ادا کیا تھا اسی طرح سال 2015 میں انہوں نے سات ملین روپے سے زیادہ میں ٹیکس ادا کیا تھا۔ شبر زیدی کا شمار پاکستان کے انتہائی ذہین قابل اور دیر بعد کار چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس میں ہوتا ہے


وہ پاکستان میں ٹیکسوں کے نظام پر گہری نظر رکھتے ہیں اور مختلف کتابوں کے مصنف بھی ہیں وزیراعظم عمران خان نے انہیں احمد مجتبیٰ میمن پر ترجیح دیتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نامزد کیا ۔شبر زیدی اعزازی طور پر پاکستان کے لئے یہ خدمات انجام دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں