بحریہ ٹاؤن کے خلاف آواز جینیوا اقوام متحدہ پہنچ گئی-بحریہ ٹاون کے مخالفین مسلسل اپنا پروپیگنڈہ جاری رکھے ہوئے ہیں

سوشل میڈیا پر بحریہ ٹاون کے خلاف گردش کرنے والی ایک اور ویڈیو پر بحث جاری ہے ۔اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے والوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کی جانب سے زمینوں پر قبضے کے خلاف جنیوا اقوام متحدہ میں آواز اٹھائی گئی ہے لیکن اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے والوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ آواز کس ملک کی جانب سے اٹھائی گئی ہے اور کس نے بحریہ ٹاؤن پاکستان کا ذکر کیا ہے ویڈیو پوسٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف سامنے آرہے ہیں لیکن اس ویڈیو کے حوالے سے جو دعوے کیے جارہے ہیں وہ سچے ہیں یا نہیں یہ بات واضح نہیں ہو سکی البتہ اس ویڈیو کو بحریہ ٹاون کے خلاف جاری بھرپور سوشل میڈیا مہم میں مخالفین اپنے مقاصد کے لئے استعمال کر رہے ہیں دوسری طرف بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ کی جانب سے ایک مرتبہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز اور تصاویر کی تردید کیے جانے کے بعد خاموشی اختیار کر لی گئی جبکہ بحریہ ٹاون کے مخالفین مسلسل اپنا پروپیگنڈہ جاری رکھے ہوئے ہیں
https://www.facebook.com/100004394642010/posts/1892959570860513/?d=n
————
https://www.facebook.com/100004394642010/posts/1892959570860513/?d=n