محمد حنیف خان روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271کے گورنر منتخب

کراچی :  محمد حنیف خان روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ3271 کے 1 8ووٹ حاصل کرکے سال 2023-24کے لئے ڈسٹرکٹ گورنر منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار محمد اویس نے 34ووٹ لیے گورنر کا انتخاب آن لائن ووٹنگ کے ذریعے عمل میں لایا گیا جس میںمجموعی طور پر 115ووٹ کاسٹ ہوئے ۔روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271 پاکستان کاروباری اور پیشہ ور رہنما¶ں کی ایک عالمی تنظیم ہے جو انسان دوست خدمت میں پیش پیش رہتی ہے۔ نومنتخب ڈسٹرکٹ گورنر محمد حنیف خان 2009ئ میں روٹری کلب آف کراچی رائل چارٹرڈ صدر ،2009اور 2010ئ میں جوائنٹ سیکریٹری کراچی ریجن اے اور 2013ئ میں صدر روٹری کلب بے کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں اس کے علاوہ وہ روٹری کلب کے تحت ہونے والی کئی بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کر چکے ہیں ۔نومنتخب ڈسٹرکٹ گورنر محمد حنیف خان کا کہنا تھا کہ وہ ڈسٹرکٹ گورنر بننے سے قبل بھی روٹری کلب کے پلیٹ فارم سے فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے رہے ہیں اور اب ڈسٹرکٹ گورنر بننے کے بعد بھاری ذمے داری آچکی ہے جسے وہ تمام کلبز کے ساتھ مل کر بھر پور طریقے نبھائیں گے ۔