احمد علی بٹ کا نانی میڈم نور جہاں اور والدہ کو خراج عقیدت

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کے نواسے احمد علی بٹ نے نانی اور والدہ ظلِ ہما کی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے مدرز ڈے کی مناسبت سے یہ تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی ہے ۔
اداکار نے والد اور نانی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ’ماواں ٹھنڈیاں چھاواں‘ لکھتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
احمد علی بٹ نے لکھا کہ یہ مدرز ڈے ان تمام خواتین کے نام جو بغیر سوال کیے قربانیاں دیے چلی جاتی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وہ والدہ اور نانی کو بہت یاد کرتے ہیں
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اداکار والدہ اور نانی سے جُڑی یادیں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔

احمد علی بٹ نے نانی کی برسی پر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں وہ اپنے بھائیوں، نانی میڈم نورجہاں اور والدہ ظلّ ہما کے ساتھ موجود تھے۔
ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے احمد علی بٹ نے لکھا تھا کہ ’اس عورت کے نام جو ایک مردانہ معاشرے میں ڈٹی رہی اور ملکہ بنی