کرکٹرز کو کسی لیگ کے بجائے قومی ڈیوٹی کو ترجیح دینا ہوگی، ای سی بی

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دورۂ پاکستان اور بنگلہ دیش کے لئے دستیاب ہوں گے، انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کرکٹرز کو پیغام دے دیا ہے کہ کسی لیگ کے بجائے قومی ڈیوٹی کو ترجیح دینا ہوگی۔

ٹیم ڈائریکٹر ایشلے جائلز نے انگلینڈ کےکنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو قومی ڈیوٹی کو ترجیح دینے کا پیغام دیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ ٹیم نے پاکستان اور بنگلہ دیش میں وائٹ بال سیریز کھیلنا ہے۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا کاکہنا ہے کہ ملتوی ہونے والی بھارتی لیگ کے انعقاد کی ستمبر اکتوبر میں منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ ٹیم نے 16 برس بعد پاکستان کا دورہ کرنا ہے جس میں ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں