ریاض کے شمالی علاقے میں 53 ہزار مزید مکانات تعمیر ہوں گے

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 53 ہزار نئے مکانات کی تعمیر کے لیے 20 ملین مربع میٹر پلاٹ مختص کردیا۔

سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض کے شمالی علاقے میں مکانات اسکیموں کی تعداد دگنی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ولی عہد کی ہدایت کے مطابق پلاٹ کی ملکیت وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور کو منتقل کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاض کے شمالی علاقے میں الجوان رہائشی علاقے کا رقبہ 10 ملین مربع میٹر سے بڑھا کر 30 ملین مربع میٹر کردیا گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ریاض کے شمالی علاقے میں 53 ہزار مزید مکانات تعمیر ہوں گےجو ہر سہولتوں سے آراستہ ہوں گے
https://jang.com.pk/news/924808