شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کےلیے نیب ہیڈ کوارٹرز کو خط

نیب لاہور نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈالنے کے لیے نیب ہیڈ کوارٹرز کو خط لکھ دیا۔

نیب لاہور نے ڈی جی آپریشنز نیب ہیڈ کوارٹرز کو یہ خط 28 اپریل 2021 کو لکھا۔


وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، شہبازشریف کی روانگی سے متعلق فیصلے پر مشاورت

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور نے خط شہباز شریف کو لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد لکھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ہیڈ کوارٹرز نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ سے تاحال رجوع نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیے
شہباز شریف کو باہر جانے سے روکنا مناسب نہیں، قمرزمان کائرہ
شہباز کو روکے جانے پر حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہیے، حامد میر

اس سے قبل وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی تازہ سیاسی صورتحال اور دورہ سعودی عرب پر گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق عدالتی فیصلے پر مشاورت کی گئی، جبکہ اس معاملے پر عدالت سے رجوع کیے جانے پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں فواد چودھری، اسد عمر، شہزاد اکبر اور قانونی ماہرین شریک ہوئے۔
https://jang.com.pk/news/924815
———————————–
حدیبیہ پیپر ملز کیس کی وجہ سے شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کھٹائی میں پڑ گئی، وزیراعظم عمران خان کا کیس کے حوالے سے ایف آئی اے کو متحرک کرنے کا فیصلہ – حکومت نے حدیبیہ پیپر ملز کیس سے متعلق سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے حوالے سے ایف آئی اے کو متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کو فوری طور پر لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایف آئی اے ہی حدیبیہ پیپر ملز کیس کے حوالے سے کام کرے۔ وزیراعظم نے شہزاد اکبر کو حدیبیہ پیپر ملز کیس پر ورکنگ کر کے رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔
حکومت کا نواز، شہباز شریف کیخلاف حدیبیہ پیپر ملز کا مقدمہ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اٹارنی جنرل ،شہزاد اکبر،اور وزیراطلاعات فواد چودھری اور علی ظفر شریک تھے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حدیبیہ پیپرملز کیس کی تحقیقات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کرے گا۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ اہم کیس ہے، حدیبیہ پیپر کیس کچھ ٹیکنکل بنیادوں پر بند کیا گیا تھا، یہ پانامہ کیس سے بڑا کیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو روکنے کے اور بھی طریقے ہیں، ہم کورٹ میں اپیل کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے جو لندن میں ٹی ٹیز لگائیں ہیں ان کی شہادتیں آئی ہیں، نواز شریف بھی علاج کے لیے لندن گئے تھے اور واپس نہیں آئیں. انہوں نے کہا کہ فواجداری مقدمات میں نیا ثبوت آئے گا تو کیس دوبارہ کھولے گا۔واضح رہے کہ حکوم تنے حدیبیہ پیپر ملز کیس کی نئے سرے سے تفتیش کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ حدیبیہ ملز کا مقدمہ شریف خاندان کی کرپشن کا سب سے اہم سرا ہے، نوازشریف اور شہبازشریف مرکزی ملزم کی حیثیت رکھتے ہیں،متعلقہ اداروں کو تفتیش کی ہدایات کی جارہی ہیںانہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آج وزیر اعظم عمران خان کو قانونی ٹیم نے شہباز شریف کے مقدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ہے۔
حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کا مقدمہ نئے سرے سے تفتیش کا متقاضی ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو تفتیش نئے سرے سے شروع کرنے کی بدایات دی جارہی ہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ حدیبیہ کا مقدمہ شریف خاندان کی کرپشن کا سب سے اہم سرا ہے۔اس مقدمے میں شہباز شریف اور نواز شریف مرکزی ملزم کی حیثئیت رکھتے ہیں، جو طریقہ حدیبیہ میں پیسے باہر بھیجنے کیلئے استعمال ہوا اسی کو بعد میں ہر کیس میں اپنایا گیا۔
اس لئے اس کیس کو انجام تک پہنچانا از حد اہم ہے۔ یاد رہے آج وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماوَں کا اہم اجلاس ہوا ہے۔ جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب پر بات چیت کی گئی۔ شہبازشریف کے بیرون ملک روانگی سے متعلق عدالتی فیصلے پر بھی مشاورت کی گئی۔ شہزاد اکبر نے شہبازشریف معاملے پر وزیراعظم کو بریفنگ دی
https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2021-05-10/news-2801677.html