طویل تعطیلات ۔۔۔ صفائی کے حوالے سے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کیلئے بہت بڑا چیلنج ۔۔۔۔

لاک ڈاؤن اور عیدالفطر کی تعطیلات کی وجہ سے سندھ بھر میں صفائی ستھرائی کا انتظام اور بندوبست کرنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی آزمائش شروع ہو چکی ہے بورڈ کے سربراہ زبیر چنا اور ان کی ٹیم نے عام حالات میں تو صفائی ستھرائی کے حوالے سے چیلنجوں پر قابو پا لیا تھا اور کراچی سمیت دیگر شہروں میں بھی صورتحال میں بہتری آنے لگی ہے لیکن طویل تعطیلات اور کرونا کی مشکلات کی وجہ سے پہلے سے موجود چیلنج مزید بڑھ گیا ہے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے اس حوالے سے ضروری اجلاس اور فیصلے کیے جا چکے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ ان تعطیلات کے دوران بہتر کارکردگی دکھائی جائے گی لیکن شہریوں کو اندیشہ ہے کہ عملے کی کمی اور گاڑیوں اور مشینری کی عدم فراہمی اور کمی کی وجہ سے شہر میں کچرے کے ڈھیر لگ جائیں گے ماضی میں بھی جب کبھی زیادہ سرکاری تعطیلات آتی رہی ہیں تو ایسی صورت حال درپیش رہی ہے ایک مرتبہ پھر یہ اچھا ہے کہ کچرے کے ڈھیر لگ جائیں گے اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے چینی کمپنیوں اور اپنے عمل کے ذریعے جو اقدامات کیے تھے ان تمام کاموں پر پانی نہ پھر گئے ۔ویسے تو سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ٹیم میں تجربہ کار ٹیم ہے اور اس طرح کی صورتحال کا مکمل ادراک رکھتی ہے کہ اس کی کیا ذمہ داریاں ہیں اور پنجوں سے کس طرح نبرد آزما ہونا ہے اس ٹیم کے پاس ایسی صلاحیت ہے ذہانت اور تجربہ موجود ہے کہ وہ ان مشکلات اور مسائل سے نبرد آزما ہو سکے دیکھنا یہ ہوگا کہ اس حوالے سے کتنی برائی ہی گئی ہے اور جو دعوے کیے جاتے رہے ہیں ان کے مطابق کیسی کارکردگی اور نتائج فراہم کیے جاتے ہیں عید کی تعطیلات میں ادارے کی کارکردگی عوام کے سامنے آنے والی ہے