نشوا ہلاکت کیس میں ایک نیا موڑ

نشوا ہلاکت کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے نجی اسپتال کے چیئرمین اور نائب چیئرمین کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے ۔اس سے پہلے دارالصحت اسپتال کے چیئرمین عامر ولی الدین چشتی اور نائب چیئرمین سید علی فرحان کی درخواست ضمانت سیشن کورٹ میں مسترد ہوگئی تھیں جس کے بعد دونوں نے اپنے وکیل کے ذریعے عبوری ضمانت کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا تھا جہاں ابتدائی سماعت کے بعد ہائی کورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہور پر مشتمل بینچ نے پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض دونوں کی دس روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور آئندہ سماعت کے لیے پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس جاری کردیا ۔


یاد رہے کہ نشوا کی ماں  بچی کو پیٹ میں تکلیف کے باعث 7 اپریل کو کراچی کے دارالصحت  اسپتال لایا گیا تھا جہاں غلط انجکشن کے باعث اس کے دماغ کو نقصان پہنچا تھا اور کچھ روز تک زیر علاج رہنے کے بعد وہ ایک دوسرے اسپتال میں انتقال کر گئی تھیں جبکہ اسپتال کے خلاف مقدمہ درج کرکے متعلقہ عملے کو گرفتار کر لیا گیا تھا اور انتظامیہ کے خلاف بچی کے والد قیصر علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں