شہر قائد میں تعطیلات کے دوران پانی اور سیوریج کی فراہمی اور سیوریج کے مسائل فوری حل کرنے کے لئے اجلاس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں تعطیلات کے دوران پانی اور سیوریج کی فراہمی اور سیوریج کے مسائل فوری حل کرنے کے لئے اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام چیف انجینئر اور سپریٹینڈنٹ انجینئرز شریک ہوئے اجلاس میں ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان نے افسران کو تعطیلات کے دوران شہر میں پانی اور سیوریج کے مسائل فوری طور پر حل کرنے اور لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے ہدایات جاری کی۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے افسران کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ افسران اور عملہ چوبیس گھنٹے الرٹ رہیں اور شہر کے کسی بھی علاقے سے پانی اور سیوریج کی ملنے والی شکایت کو فوری دور کیا جائے ایم ڈی واٹر بورڈ نے افسران سے کہا کہ واٹر بورڈ کو میسر پانی کی شہر بھی میں منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ ملازمین تمام سال ہر قسم کے حالات میں شہر کراچی کو پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی سہولت بغیر کسی ناغہ بہم پہنچاتے ہیں،وزیر بلدیات کی ہدایت ہیں کہ شہر میں پانی کی منصفانہ فراہمی ہر صورت ممکن بنائی جائے ایم ڈی واٹر بورڈ نے واٹر بورڈ کے عملے کو چوبیس گھنٹے الرٹ رہنے آور بروقت کام کرنے کی بھی ہدایات دیتے ہوئے واضح طور پر کہا ہے کہ کسی بھی افسر یا ملازم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔