پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سینیئر نائب صدر محمود الحق ڈوگر ، مجاہد رامے اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کو لاہور ایئرپورٹ پر….

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سینیئر نائب صدر محمود الحق ڈوگر ، مجاہد رامے اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کو لاہور ایئرپورٹ پر لندن جانے سے روکنے اور قطر ایئرویز کی فلائٹ سے آف لوڈ پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جعلی حکومت کی طرف سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے میاں شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر ظاہر ہوتا ہے کہ سلکیٹڈ حکومت کتنی خوفزدہ ہے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمود الحق ڈوگر نے کہا کہ ملک میں کرپشن کی انتہا ہو چکی ہے جو ناسور کی طرح معاشرے کی بنیادوں کو کھوکھلا کرتی چلی جا رہی ہے تحریک انصاف کی تبدیلی قوم کے لیے عذاب بن چکی ہے نا اہلوں کا ٹولہ قوم پر مسلط کر دیا گیا اس سے نجات حاصل کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے ملک کا ہر طبقہ حکمرانوں کی نااہلی کی سزا بھگت رہا ہے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک وقوم کے بہترین مفاد میں سیاست کی اور ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے ان شاء اللہ میاں نواز شریف دوبارہ وزیر اعظم بن کر ملک و قوم کی خدمت کا بیڑہ اٹھائیں گے اور ملک ترقی  کی منازل طے کرے گا