بسیلا ٹاک کا مقصد ان موضوعات پر بات کرنا اور معاشرتی مسائل پر بات کرنا اور مسائل کو دکھانا ہے جو معاشرے سے منسلک ہیں، فرحین دانیال

ایزکورپ انٹرٹینمنٹ کا ڈیجیٹل ٹرانسمیشن پروگرام بسیلا ٹاک کا ساتواں شو لنکن کورنر پاکستان امریکن کلچر سینٹر میں ہوا. اس کا موضوع یوتھ اور سماجی سرگرمیاں تھا. پینل میں حمیرا بچل ( تعلیمی کارکن)،فرحین دانیال ( بانی،  اپنا دسترخوان)، اور جہانزیب خان ( ڈان نیوز) شامل تھے.پینل کی بحث کا مقصد یوتھ کو سوشل میڈیا پر بااختیار بنانے اور کس طرح نوجوان سوشل میڈیا کے عالمی پلیٹ فارم اور شہری صحافت کو تبدیلی لانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں.ہمیرا بچل نے اپنے سفر کے بارے میں بتایا کے کیسے انہوں نے ایک اسکول شروع کیا اور وہ عالمی سطح پر میڈونا سے ملی.جہانزیب نے آگاہی دی کے معلومات سوشل میڈیا پر ڈالنے سے پہلے اس کی تصدیق بہت ضروری ہے اور مرکزی نیوز رپورٹنگ کے لیے بھی سوشل میڈیا سے مواد لیا جاتا ہے۔


فرحین نے بتایا کے کامیاب ہونے کے لیے اور اپنا پیغام زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے ضروری ہے کے اپنے مقصد پر دھیان دیا جائے.بسیلا ٹاک کا مقصد ان موضوعات پر بات کرنا اور معاشرتی مسائل پر بات کرنا اور مسائل کو دکھانا ہے جو معاشرے سے منسلک ہیں مگر نظر انداز کر دیے جاتے ہیں.ان موضوعات پر بات کرنا اور ان کی میزبانی کر کے ایزکورپ کا مقصد ایک مثبت سوچ کو اجا گر کرنا اور بولنے کی آزادی اور معاشرے میں برابری کو فروغ دینا ہے.بسیلا ٹاک کے دو اور پروگرام باقی ہیں اور پچھلے سات پروگرام کی تفصیل ایزکورپ کے فیس بک پیج پر میسر ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں