پاکستان نے زمبابوے کو کلین سوئپ کردیا

پاکستان نے ہرارے میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں زمبابوے کو اننگز اور 147 رنز سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز2 صفر سے جیت لی ہے۔

چوتھے روز جب کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان کو جیت کے لیے صرف ایک وکٹ درکار تھی اور یوں زمبابوے کی پوری ٹیم دوسری اننگزمیں 231 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور شاہین آفریدی نے 5،5 وکٹیں حاصل کیں
عابد علی عمدہ بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے جبکہ فاسٹ بولرحسن علی عمدہ بولنگ پر پلیئر آف دی سیریز رہے۔
گزشتہ روز ہوم ٹیم نے فالو آن کے بعد تیسرے دن کھیل کے اختتام پر 220 رنز پر 9 وکٹیں گنوا چکی تھی اور اسے خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 158 رنز درکار ہیں۔

پہلی اننگز میں پاکستان نے عابد علی کی شاندار ڈبل سنچری، اظہر علی کی سنچری اور نعمان علی کے 97 رنز کی بدولت 510 رنز کا ٹوٹل بورڈ پر سجایا۔
حسن علی کی پہلی اننگ میں تباہ کن بولنگ کی بدولت زمبابوے کی ٹیم صرف 132 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، فالو آن کے بعد ہوم ٹیم نے دوبارہ بیٹنگ شروع کی تو اس مرتبہ نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی ہوم ٹیم پر قہر بن کر برسے۔

نعمان علی 5 اور شاہین شاہ آفریدی نے 5، 5 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری اننگز میں زمبابوے کی جانب سے ریگز چکاباوا 80 رنز بناکر نمایاں رہے، کپتان برینڈن ٹیلر 49 اور کیون کسوزا نے 22 رنز اسکور کیے۔