ڈکی بھائی کون ہے اور شام ادریس اور کوئین فروگی سے اس کا کیا جھگڑا ہے؟

اگر آپ کو یوٹیوب بلاگرز کے حوالے سے پاکستانی نژاد ڈکی بھائی جن کا اصل نام سعدالرحمٰن ہے کی شام ادریس اور ان کی اہلیہ فروگی کے درمیان لڑی جانے والی لڑائی کے بارے میں کچھ علم نہیں ہے تو پھر آپ واقعی یوٹیوب اسٹار وار سے بے خبر ہیں ۔اب یہ لڑائی کراچی میں پہنچ چکی ہے بتایا جاتا ہے کہ یہ لڑائی 2018 میں شروع ہوئی تھی اور 2019 میں کراچی کے ایک بہت بڑے مال میں دیکھی اور لڑی گئی ۔یوٹیوب سٹار شام ادریس اور ان کی اہلیہ فروگی کو ایک  ہجوم نے گھیر لیا اور ایک شخص  ان کی اہلیہ  فروگی کے چہرے پر مکا  مار کر بھاگ گیا ۔انہوں نے اس کا پیچھا کر کے پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ ہاتھ نہیں آیا اس موقع پر آوازیں بھی سنی نہیں بزدل بے غیرت انسان ایک عورت پر ہاتھ اٹھا کر کہا بھاگ رہا ہے۔کوئین فروگی اس واقعے کے بعد کافی خوفزدہ ہوگئی ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ ان کے حریف یوٹیوب بلاگر ڈ کی بھائی کے لوگوں نے کیا ہے۔


یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈکی بھائی اور شام ادریس دونوں ہی یوٹیوب پر کانٹینٹ تخلیق کرتے ہیں دونوں کے لاکھوں کی تعداد میں فالوورز ہیں ان کے درمیان لڑائی گزشتہ برس اس وقت شروع ہوئی تھی جب ڈکی بھائی نے شام ادریس اور ان کی بیگم کو ین فرو گی کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے خلاف ایک ویڈیو بنائی تھی اور ان دونوں کی بنائی جانے والی ویڈیوز کو تنقید کا نشانہ بنانے کے لیے فیک کانٹینٹ پر مبنی قرار دیا تھا۔اس واقعے کے بعد یوٹیوب کے بہت سے تخلیق کار اکٹھے ہوگئے تھے اور انہوں نے ڈھکی بھائی کی مخالفت شروع کر دی تھی ان میں زید علی ٹی، شاویرhahveer. جعفری،مورو  mooroo. اور دیگر سوشل میڈیا شخصیات شامل تھیں۔