ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان کا سب سے بڑا ویکسینیشن سینٹر فعال-Thank -You -Madam -Minister


Thank-you-Madam-Minister

کراچی کے ایکسپو سینٹر میں حکومت سندھ نے پاکستان کا سب سے بڑا ویکسینیشن سینٹر قائم کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو 24 گھنٹے فعال رہے گا۔

یہاں یومیہ 25 سے 30 ہزار افراد کو ویکسین لگایئ جاسکتی ہے۔


سندھ میں کورونا کے مزید 976 کیسز رپورٹ
امتیاز علی
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 ہزار 486 ٹیسٹ کیے گئے اور 976 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 16 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 742 ہوچکی ہے جبکہ آج مزید 586 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 69 ہزار 820 ہو چکی ہے جبکہ صوبے میں اب تک مجموعی طور پر 37 لاکھ 67 ہزار 62 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں اور رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 643 ہے جبکہ اس وقت 18 ہزار 81 مریض زیر علاج ہیں۔

Twitter Share
Facebook Count

16 گھنٹے پہلے
این سی او سی اجلاس: 8 سے 16 مئی تک کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
ویب ڈیسک
چیئرمین اسد عمر اور لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا وائرس کی موجود صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں تمام صوبوں کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔

این سی او سی کے اجلاس میں 8 مئی سے 16 مئی کے دوران ملک بھر میں کورونا وائر سے متعلق موبلٹی کنٹرول اقدامات کے حوالے سے معاملات زیر غور آئے۔

این سی او سی کے اجلاس میں 8 سے 16 مئی تک کورونا وائرس کے حوالے سے نافذ کیے گئے ایس او پیز کا جائزہ لیا گیا۔

اس عرصے کے دوران ملک بھر میں تمام مارکیٹس، دکانیں اور کاروبار بند رہے گا جبکہ اشیائے ضروریات کی دکانیں، میڈیکل اسٹورز، میڈیکل سہولیات، ویکسینیشن سینٹر، سبزی و پھل کی دکانیں، گوشت کی دکانیں، بیکری، پیٹرول پمپ، فوڈ ٹیک اوئے، ای کامرس (ہوم ڈیلوری)، یوٹیلیٹی سروسز (الیکٹرک سٹی، قدرتی گیس، انٹرنیٹ، سیلولر نیٹ ورکس/ ٹیلی کام، کال سینٹرز) اور میڈیا کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

تاہم اس عرصے میں سیاحت پر مکمل پابندی عائد ہوگی، سیاحتی اور پکنک کے تمام مقامات، عوام پارکس، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس بند رہیں گے۔

تمام سیاح جو کسی بھی مقام کی جانب جا رہے ہوں گے انہیں واپس بھیج دیا جائے گا اور انہیں سیاحتی مقام میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ ہوٹلز کی بکنگ کی بھی منسوخ کردیا جائے گا۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ملک بھر میں بین الصوبائی اور شہروں کے درمیان ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگی جبکہ نجی گاڑیوں، ٹیکسی، رکشہ کو 50 فیصد مسافروں کے ساتھ اجازت ہوگی۔

این سی اوی سی کے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ تمام اقدامات پر من و عن عمل درآمد کروانے کے لیے مقامی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

Twitter Share
Facebook Count
20 گھنٹے پہلے
خیبرپختونخوا میں مزید 692 کیسز رپورٹ
ویب ڈیسک
خیبر پختونخوا میں مزید 692 کورونا کیسز کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

حکام کے مطابق صوبے میں مزید 26 افراد کی اموات کی تصدیق ہوچکی ہے۔

صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 842 تک پہنچ گئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے تین ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

پنجاب میں مزید 81 اموات
ویب ڈیسک
پنجاب میں کورونا وائرس سے 81 ہلاکتوں کے ساتھ مجموعی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

حکام کے مطابق صوبے میں مزید ایک ہزار 638 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ایک روز قبل یہ تعداد ایک ہزار 817 تھی۔

جس کے بعد کیسز کی کل تعداد 3 لاکھ 17 ہزار 972 ہوگئی۔

اسلام آباد سمیت وفاقی اکائیوں میں 406 نئے کیسز 6 اموات رپورٹ
ویب ڈیسک
اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مجموعی طور پر 406 نئے کیسز اور 6 اموات رپورٹ ہوئیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے

اسلام آباد: 290 کیسز 2 اموات

آزاد کشمیر: 103 کیسز، 4 اموات

گلگت بلتستان: 13 کیسز

https://www.dawnnews.tv/live-blog#1159702