آپ کسی پاکستانی بچے سے بھی پوچھیں وہ بتائے گا یہ سلیکٹڈ وزیراعظم ہے

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ میں تو امید کرتا ہوں کہ موجودہ حکومت عوام لائے ہیں لیکن عوام کہتے ہیں کہ ہم نہیں لائے ۔میں جمہوری آدمی ہوں سمجھتا ہوں یہ لوگ الیکشن کے نتیجے میں آئے ہیں لیکن عوام کہتے ہیں الیکشن متنازع ہیں ۔آپ باہر جائیں کسی بچے سے بھی پوچھیں وہ آپ کو بتائے گا یہ سلیکٹڈ وزیراعظم ہے ۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں ایک صفحہ پر ہو کر یہ تحفہ دیا ہے ۔ان سے حکومت چل نہیں رہی میں نے تو چیلنج کیا تھا مجھے دو گھنٹے کے لئے حکومت دیں تو میں پیٹرول کی قیمتیں واپس اسی قیمت پر لے جاؤں گا جہاں پر پچھلے سال تھی ۔


سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک ٹی وی پروگرام میں مختلف سوالوں کے جواب میں کہا کہ پاکستان کا بچہ بھی آپ کو بتائے گا کہ یہ سلیکٹڈ وزیراعظم ہے یہ الیکشن متنازعہ تھے یہ حکومت بنی نہیں لائی گئی ہے اور اب ان سے کچھ ہو نہیں پا رہا ۔عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبو رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں