بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی پاکستانی پرچم کے ساتھ تصاویر کے چرچے

بھارت کی مشہور اداکارہ راکھی ساونت نے اسکینڈل گرل کے طور پر بھی جانا جاتا ہے نے پاکستانی پرچم کے ساتھ خوبصورت تصویر بنا کر مزید شہرت حاصل کرلی ہے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے پاکستانی اور بھارتی شہریوں کی جانب سے راکھی ساونت کی پاکستانی پرچم کے ساتھ بنوائی گئی تصویر پر تبصرے جاری ہیں بھارت میں راکھی ساونت کو ان تصاویر کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر راکھی ساونت نے خود وضاحت پیش کی۔
25 نومبر 1978 کو ممبئی میں پیدا ہونے والی راکھی ساونت بھارت کی مشہور ڈانسر ماڈل اور ہندی فلموں کی بولڈ ایکٹریس ہیں انہوں نے مختلف ٹی وی ٹاک شوز میں اور ریالٹی ٹیلی ویژن سیریز بگ با س میں 2006 میں شرکت کرکے دھوم مچائی تھی۔


2005 کی فلم کی کھلاڑی ایک حسینہ میں جل جل کے دھواں ان کا مشہور گانا تھا 2008 میں آنے والی ایک فلم میں انہوں نے دیکھتا ہے تو کیا ۔مشہور گانے میں پرفارم کیا تھا۔
یہ سچ ہے کہ انہوں نے شوبز کی دنیا میں جب سے قدم رکھا ہے اپنی عجیب و غریب حرکات اور الٹے سیدھے بیانات کی وجہ سے وہ شہرت میں بھی رہی ہیں ان کے بعض تنازعات اسکینڈلز بھی مشہور ہوئے۔
پاکستانی پرچم کے ساتھ ان کی تازہ تصاویر دراصل ان کی ایک فلم دھارا 370 میں ادا کیے جانے والے کردار کے حوالے سے ہیں اس فلم میں وہ ایک پاکستانی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں اس فلم کے ایک سین میں پاکستان اور کشمیر کا بوڈر دکھایا گیا ہے یہ تصویر اسی موقع پر لی گئی ہے۔


پاکستان میں اس تصویر کے حوالے سے انڈیا میں ہونے والی تنقید کے جواب میں مذاق پیش کرتے ہوئے فلم کے بارے میں بتایا اور یہ بھی کہا ہے کہ دونوں طرف سارے لوگ برے نہیں ہیں دو بچے بھی ہیں اس لیے میں پاکستان اور پاکستانیوں کی بہت عزت کرتی ہوں لوگ اچھے ہوتے ہیں وہ نیک ہوتے ہیں اور دوسروں سے محبت کرتے ہیں اس لئے میں بھی پاکستان کے لوگوں سے محبت کرتی ہوں ان کی عزت کرتی ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں