عمران خان پاکستانی جزیرہ امریکی صدر ٹرمپ کے داماد کو بیچ رہے تھے ۔فارن فنڈنگ کیس میں ایف بی آئی کی کی انکوائری شروع ۔پی ٹی آئی کے دفاتر بند ؟عمران خان کا امریکہ میں ایک بڑی کمپنی IKDAR سے کیا تعلق نکل آیا ؟انڈین شخصیات سرگرم ۔ڈاکٹر دانش کے پروگرام میں اہم انکشافات

عمران خان پاکستانی جزیرہ امریکی صدر ٹرمپ کے داماد کو بیچ رہے تھے ۔فارن فنڈنگ کیس میں ایف بی آئی کی کی انکوائری شروع ۔پی ٹی آئی کے دفاتر بند ؟عمران خان کا امریکہ میں ایک بڑی کمپنی IKDAR سے کیا تعلق نکل آیا ؟انڈین شخصیات سرگرم ۔ڈاکٹر دانش کے پروگرام میں اہم انکشافات۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مشہور ٹی وی اینکر اور تجزیہ نگار ڈاکٹر دانش نے اپنے یوٹیوب چینل کے ایک پروگرام میں امریکا سے مشہور صحافی فاروق مرزا کے ساتھ وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے حوالے سے انتہائی چونکا دینے والے انکشافات پر مبنی گفتگو کی ہے یہ پروگرام یوٹیوب چینل پر موجود ہے اس پروگرام میں پہلی مرتبہ ایسے حقائق سے پردہ اٹھایا گیا ہے جو پہلے پاکستان میں عام لوگوں نے نہیں سنے تھے امریکہ میں موجود مشہور انویسٹی گیٹیو جنرلسٹ فاروق مرزا نے بڑی محنت اور بہادری کے ساتھ پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے جڑے ہوئے ایسے معاملات کی انویسٹیگیشن کی اور چونکا دینے والی معلومات اور انکشافات پر مبنی حیران کن باتیں دنیا کے سامنے لے کر آئے ہیں جن کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا انہوں نے ایسے ایسے رازوں سے پردہ اٹھانا شروع کر دیا ہے کہ قومی سلامتی کے معاملات پر بحث شروع ہو گئی ہے پاکستانی جزیرے کی فروخت کے معاملے سے لے کر چترال میں آنے والے پرائیویٹ جہازوں اور بھارتی باشندوں کے کاروباری پارٹنر کی سرگرمیوں پر مبنی تفصیلات پیش کی ہیں بلکہ اصل رازوں سے پردہ اٹھایا ہے اور متعدد ایسے اعتراضات اور سوالات کھڑے کر دیے ہیں جن کی تحقیقات اور مزید تفصیلات سامنے لانا آپ ضروری ہو گیا ہے ۔ڈاکٹر دانش نے کمال مہارت اور ذہانت کے ساتھ اس پروگرام میں انتہائی اہمیت کے حامل قومی سلامتی کے امور پر بحث کی نہایت عمدگی سے سوالات اٹھائے اور فاروق مرزا نے ان پر کمال خوبصورتی کے ساتھ جوابات دیئے اور حوالے دے کر مختلف ٹھوس دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ اپنی بات کی ۔بعض معاملات پر انہوں نے براہ راست نام لینے سے گریز کیا اور کچھ مقامات پر انہوں نے براہ راست نام لے کر افراد اور کمپنیوں کے تعلق کو ظاہر کیا اور بار بار اس بات پر زور دیتے رہے کہ ہمارا مقصد پاکستان کو بد نام کرنا نہیں ہے جس پر ڈاکٹر دانش نے یہ بات وضاحت کے ساتھ کہیں کہ ہم پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کو بے نقاب کرنا چاہتے ہیں پروگرام کے دوران اور آخر میں دونوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے ڈاکٹر دانش نے کشمیر کے سودے کے بارے میں بھی سوالات اٹھائے امریکہ میں پی ٹی آئی کی مقبولیت اور دفاتر کی صورتحال بھی پوچھی۔پاکستانی جزیلہ امریکا میں کس کو بیچا جا رہا تھا یہ بات بھی سامنے آگئی فاروق مرزا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ جزیرہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد کو بیچا جا رہا تھا ۔امریکہ میں روزویلٹ ہوٹل کے بارے میں زلفی بخاری کے کردار پر بھی کافی بحث کی گئی وزیراعظم کے مختلف معاونین خصوصی کے کردار اور بیک گراؤنڈ کو بھی ڈسکس کیا گیا ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی لانچنگ اور شہباز گل کے بیک گراؤنڈ اور ایجنڈے پر بھی بات ہوئی ۔یہ پروگرام پاکستانی قومی سلامتی کے اداروں اور پاکستان کے مفادات کے حوالے سے دلچسپی اور تجسس رکھنے والے لوگوں کے لئے انتہائی مفید اور دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے اس رپورٹ کے آخر میں اس پروگرام کا مکمل ویڈیو لکھ دیا جا رہا ہے تاکہ آپ خود اسے دیکھیں اور سنیں ۔


——————–