عوامی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے

کراچی ( 08 مئی ) ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضٰٰی وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور عوام کی خدمت سے عبارت ہے اور ہم عوامی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ڈسٹرکٹ کیماڑی میں آر او پلانٹ کی تنصیب کی تقریب میں بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جب بیرسٹر مرتضٰی وہاب کیماڑی ائے تو پاک بحریہ کے اسٹیشن کموڈور سہیل احمد عظمی، ڈی سی کیماڑی ، ایم پی اے لیاقت آسکانی اور دیگر نے خوش آمدید کیا۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے آر او پلانٹ کا افتتاح کیا جو 22000 گیلن پانی یومیہ صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ آر او پلانٹ سندھ حکومت، پاکستان نیوی اور ہینڈز کے باہمی اشتراک سے نصب کیا ہے اور کیماڑی کے گورنمنٹ بوائز اسکول یونس آباد میں لگایا گیا ہے اس اسکول میں گیارہ سو سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں۔ بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا کہ خدمت میں اجر اور برکت ہے اس علاقے میں کھارا پانی ہے جسے میٹھا پانی میں تبدیل کرنے کے لئے یہ پلانٹ نصب کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکول کے طلباء اور پورے علاقہ مکینوں کے لئے اچھی خبر ہوگی اور اس اسکول اور اس کے گرد و نواح میں جلد پودے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہر، صوبہ اور ملک کو سرسبز اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔ حکومت، فلاحی ادارے ، پاک نیوی مل کر کام کریں گے تو ملک و قوم کی بہتر خدمت ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ہینڈز اور پاکستان نیوی کے ساتھ آئندہ بھی مختلف منصوبوں میں اشتراک رہے گا۔ ہینڈ آوٹ نمبر…. 482 (ایم آئی زیڈ )