ادویات کا حصول انتہائی مشکل ہوگیا مگر پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایک شخصیت ایسی بھی ہے جوبلاتفریق نیک نیتی سے غریب و مستحق افراد کی مدد کررہی ہے

کورونا کےدوران جہاں ادویات کی مصنوعی قلت اوربلیک مارکیٹنگ کرنے والےکاروباری افراد اخلاقیات کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں وہیں ایک ایسا مسیحا بھی ہے جو ملک بھر میں کرونا کے متاثرہ مستحق مریضوں کو بلا معاوضہ ادویات پہنچا رہا ہے،
عالمی وبا کورونا بڑھنے کے باعث مستحق اورغریب طبقے کے لیے ادویات کا حصول انتہائی مشکل ہوگیا مگر پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایک شخصیت ایسی بھی ہے جوبلاتفریق نیک نیتی سے غریب و مستحق افراد کی مدد کررہی ہے،اس ادارے کے سربراہ ڈاکٹر برگیڈیئربشیرآرائین ایک درد دل رکھنے والے مسیحا ہیں جنھوں نے افواج پاکستان کے میڈیکل کورسے ریٹائرمنٹ کے بعد انسانیت کی خدمت کا بیڑا اٹھا لیا ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں عوام کی بے لوث خدمت کررہے ہیں

برگیڈیئربشیرآرائین نے فلاحی تنظیم بشیر فاونڈیشن کے تحت نے ملک بھر میں اپنے رضا کار مقرر کئے ہیں جو کرونا کے مریضون کو ادویات کے علاوہ راشن بھی فراہم کرتے ہیں اور وہ بھی ان کے گھر کی دہلیز پر
ڈاکٹر بشیر آرائین نے کرونا کا شکارغریب اور مستحق افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کرکے یہ ثابت کردیا ہے اگر ارادے بلند اور نیت صاف ہوانسانیت کی خدمت کرنا مشکل نہیں