عامرلیاقت کی پہلی اہلیہ بشریٰ نے ثابت کردیا ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے

ڈاکٹر عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشریٰ نے نجی ٹی وی چینل پر رمضان نشریات ٹرانسمیشن کی میزبانی کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بات ثابت کر دی ہے کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے ڈاکٹرعامرلیاقت ماضی میں جتنی مرتبہ بھی رمضان ٹرانسمیشن سمیت بڑے بڑے پروگرام کرتے رہے ان کی کامیابی کے پیچھے ان کی پہلی اہلیہ بشریٰ کا تعاون اور مدد شامل تھی بشری خودان کے پروگراموں میں مشاورتی عمل میں شامل رہتی تھی اور ان کے ذمہ کچھ نہ کچھ کام بھی لگایا جاتا تھا ۔


ڈاکٹر عامر لیاقت نے دوسری شادی کر لی اور پی ٹی وی پر اس مرتبہ رمضان نشریات کر رہے ہیں جبکہ ان کی پہلی اہلیہ بشریٰ نے بھی ہم ٹی وی پر رمضان نشریات کی میزبانی کا اعزاز حاصل کر لیا ہے ماضی میں بشرہ اس فیلڈ میں بطور پرڈیوسر کام کرتی رہی ہیں تاہم ان کا نام اس وقت خبروں کی زینت بنا جب عامر لیاقت حسین نے دوسری شادی کی تب ان کی بیٹی کی طرف سے کچھ ایسے ٹوئٹس کیے گئے تھے جنہوں نے سب کی توجہ حاصل کرلی تھی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی بیٹی نے کہا تھا کہ اللہ تعالی کا بے حد شکر ہے جس نے مجھے اتنی اچھی بات ہے بھائی اور مددگار دوستوں سے نوازا۔


[supsystic-gallery id=102]

اپنا تبصرہ بھیجیں