شاہد آفریدی نے تھوڑا لکھا ۔ سینئر کھلاڑیوں کا رویہ کہیں زیادہ برا تھا

جارحانہ بولنگ کی طرح جارحانہ باتیں کرنے والے پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر شاہد آفریدی کی حمایت میں میدان میں آگئے شعیب اختر کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی اپنی کتاب میں بہت کچھ لکھ سکتے تھے انہوں نے جو الزامات لگائے ہیں وہ تو کچھ بھی نہیں ہیں سینئر کھلاڑیوں کا رویہ میں جانتا ہوں کتنا برا تھا آفریدی اگر چاہتا تو اس سے کہیں زیادہ برا رویہ لکھ سکتا تھا لوگوں کو دکھا سکتا تھا شعیب اختر نے شاہد آفریدی کی جانب سے لگائے گئے الزامات اور کیے گئے انکشافات کے حوالے سے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کا جونیئر کے ساتھ رویہ بعض دفعہ بہت تضہیک آمیز ہوتا تھا۔ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ دس سینئر کھلاڑیوں نے بعد ازاں اپنے رویے کے بارے میں معافی بھی مانگی تھی۔


یاد رہے کہ پاکستان کے سپراسٹار بوم بوم آفریدی نے اپنی کتاب گیم چینجر میں کئی اہم واقعات سے پردہ اٹھایا ہے اور حقائق کو قوم کے سامنے لے کر آئے ہیں جس کی وجہ سے کہیں سینئر کھلاڑیوں کو شرمندگی کا سامنا ہے اور وہ وضاحتیں پیش کر رہے ہیں ۔لیکن شعیب اختر شاہدآفریدی کی باتوں کو درست قرار دیتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کے پاس بہت سے واقعات تھے وہ چاہتا تو بہت کچھ اور بھی لکھ سکتا تھا میں اتنا تو کہہ سکتا ہوں کہ وہ بہت کچھ بتا سکتا تھا کیونکہ سینئر کھلاڑی کا رویہ اس سے کہیں زیادہ برا تھا جتنا اس نے بتایا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں