قمر زمان کائرہ، جنرل سیکریٹری چوہدری منظور اور سیکریٹری اطلاعات حسن مرتضی کے استعفے منظور


کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پنجاب کے صوبائی عہدیداران کا ویڈیو لنک اجلاس

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے ویڈیو لنک اجلاس میں پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ، جنرل سیکریٹری چوہدری منظور اور سیکریٹری اطلاعات حسن مرتضی شریک

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے ویڈیو لنک اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری بھی موجود

کراچی: ویڈیو لنک اجلاس میں سیاسی صورت حال بالخصوص پی پی پی پنجاب کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال

کراچی: ہماری تقرری کو تین سال مکمل ہوچکے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی پنجاب کے صوبائی عہدیداران کا مکالمہ

کراچی: ہماری خواہش ہے کہ وسطی پنجاب میں پارٹی کی تنظیم نو کی جائے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی پنجاب کے صوبائی عہدیداران کی گفتگو

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اگلے تین سال کیلئے نئے عہدیداروں کے تقرر کے سلسلے میں پی پی پی وسطی پنجاب کے عہدیداران نے اپنے استعفے پیش کردئیے

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی وسطی پنجاب کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا

کراچی: آپ کی انتھک محنت اور سخت حالات میں پارٹی سے کمٹمنٹ اور وفاداری کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، جنرل سیکریٹری چوہدری منظور اور سیکریٹری اطلاعات حسن مرتضی کے استعفے منظور کرلئے