مائیں سویا نہیں کرتیں!!

عجب ہستی ہے دنیاکی
کبھی تنہا نہیں کرتی
پریشاں خود جتنی ہو!!
کبھی کہا نہیں کرتی
خدا نے ماں میں ڈالاہے
واحد وصف اک ایسا
اپنے بچے کوسمجھ لینا
بن کہے لفظوں کو
آنکھوں سے ہی پڑھ لینا
میں بس یہ جان پایا ہوں
وہ سب کچھ جان لیتی ہے
جو بھی بچے کی چاہت ہو
وہ رب سے مانگ لیتی ہے
اکثر یوں بھی دیکھاہے
اپنے سر سب لیکر
بلائیں وہ ٹال دیتی ہے
خدا کاروپ ہے ماں میں
سیاہ راتوں میں اسکو
کبھی سوتے نہیں دیکھا
جو بچہ مانگ لے جاں بھی
اسے روتے نہیں دیکھا
خدا سے اتنا کہنا ہے
میرے جیون کی سب خوشیاں
تو اس کے نام کردینا
کہ جس کے دم سے روشن ہیں
میرے جیون کی سب خوشیاں!!

عمیرعلی انجم