وسیم اکرم پلس اور بزدار پلس کی چھٹی کے لئے جون کی ڈیڈ لائن ؟

پی ٹی آئی کے دو وزرائے اعلی ان دنوں سخت خطرے میں بتائے جاتے ہیں کنٹرول ٹاور کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو پیغام بھیجا جا چکا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے اپنی معاشی ٹیم کو فعال بنائیں اور صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی کو تبدیل کریں یہ کام کرنے کے لئے انہیں جون کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے یہ پیغام طاقتور حلقوں کی جانب سے انہیں پہنچایا جا چکا ہے یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو وسیم اکرم پلس کا خطاب دے رکھا ہے اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کو انہوں نے گزار پلس قرار دیا تھا پاکستان کے طاقتور حلقے ملک میں گرتی ہوئی معیشت کی وجہ سے پریشان ہیں اور انہوں نے وزیراعظم کو فوری طور پر اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے پیغام دیا ہے جس کے بعد وزیر خزانہ کی حیثیت سے شوکت ترین کو میدان میں اتارا جا چکا ہے حفیظ شیخ اور حماد اظہر کو فارغ کیا گیا اس سے پہلے اسد عمر بھی فارغ ہوچکے ۔وزیر اطلاعات کی حیثیت سے بھی وزیراعظم نے اپنی ٹیم تبدیل کرلیں ۔شبلی فراز کو ہٹا کر فواد چوہدری کو دوبارہ ذمہ داری دی اور وزیر داخلہ کا قلمدان بھی شیخ رشید کے حوالے کرنا پڑا ۔عوام کے سامنے تمام حقائق آچکے ہیں کہ اقتدار میں آنے سے پہلے عمران خان کہا کرتے تھے کہ ان کے پاس پوری ٹیم موجود ہے جو چند مہینوں میں پاکستان کا نقشہ تبدیل کر دے گی لیکن اقتدار میں آنے کے بعد عوام نے دیکھا کہ وزیراعظم عمران خان ایسی کوئی ٹیم سامنے نہیں لا سکے بلکہ بار بار اپنے وزرا کے قلمدان تبدیل کرتے جا رہے ہیں اور ان کی سرپرستی کرنے والے طاقتور حلقے بھی اب سخت پریشان ہیں اور نوبت یہاں تک آ گئی ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں وزیراعلی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے لیکن عمران خان ابھی تک اس پیغام کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے سے قاصر نظر آتے ہیں بلوچستان میں وزیر اعلی کی تبدیلی اور گورنر سے استعفیٰ طلب کرنے کی خبریں عوام کے سامنے آ چکی ہیں سیاسی حلقوں میں یہ بحث جاری ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو پنجاب کے وزیر اعلی کی تبدیلی کسی طور پر منظور نہیں ہے اس میں بعض سیاسی مبصرین کے مطابق بنی گالہ اسٹیبلشمنٹ یا ہوم منسٹری کا گہرا اثر ہے اور یہ بات بھی چلائی جا چکی ہے کہ عین کا اثر اگر توڑ دیا گیا تو وزیراعظم کے اقتدار کے لئے خطرہ ہو جائے آئین کی تکون میں خود عمران خان ۔عثمان بزدار اور ۔عارف علوی کے نام نمایاں ہیں ۔