عمران خان پہلے حکمران ہیں جنہیں حکومت کرنا بہت آسان محسوس ہو رہا ہے

پاکستان کے مختلف ادوار میں جب بھی حکمرانوں سے پوچھا گیا کہ حکومت کرنا کتنا آسان ہے تو ان کا جواب ہوتا تھا کہ یہ ایک دشوار کام ہے ۔ پاکستان کے سابق صدر جنرل محمد ضیاء الحق تو اپنے اقتدار میں یہاں تک کہتے رہے کے حکومت کرنا پھولوں کا بستر نہیں بلکہ کانٹوں کی سیج ہے۔ مختلف حکمرانوں نے حکومت کے مسائل اور چیلنجوں کی وجہ سے اسے ایک آزمائش قرار دیا۔ پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان وہ پہلے حکمران ہیں جنہوں نے یہ کہا ہے کہ حکومت کرنا تو بہت آسان کام ہے۔


یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر ایک صحافی کے جواب میں مسکراتے ہوئے کہی ۔پارلیمنٹ کے راستے میں رپورٹرز نے وزیراعظم سے ان کا حال احوال پوچھا جس پر وزیراعظم نے خوشگوار موڈ میں کہا کہ آپ لوگ ٹھیک ہیں۔ ایک رپورٹر نے سوال کیا کہ ایک اپوزیشن کرنا یا پھر حکومت کرنا آسان ہے جس پر عمران خان مسکراتے ہوئے بولے حکومت کرنا تو بہت ہی آسان ہے ایک اور سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا میرے روزے اچھے گزر رہے ہیں اور وہ مسکراتے ہوئے مختصر جواب کے ساتھ آگے بڑھ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں