رِیڈ پاکستان سعودی عرب چیپٹر کے صدر مبشر انوار کی جانب سے مقامی ہوٹل میں میٹ دی پریس اور افطار ڈنر کا اہتمام

ریاض ( ناظم علی عطاری ) رِیڈ پاکستان سعودی عرب چیپٹر کے صدر مبشر انوار کی جانب سے مقامی ہوٹل میں میٹ دی پریس اور افطار ڈنر کا اہتمام جس میں گلف زون اور سعودی عرب کے عہدیداروں اور صحافیوں نے شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا بعدازاں رِیڈ پاکستان کے قیام و اغراض اور مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے رِیڈ پاکستان کے چیئرمین فرخ ڈال نے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رِیڈ پاکستان 2014 میں قائم کی گئی، جس کا بنیادی مقصد معاشرے میں کتاب سے رغبت و محبت کو بیدار کرنا تھا۔ رِیڈ پاکستان کا مقصد نوجوان نسل میں کتب بینی کو فروغ دینا ہے رِیڈ پاکستان گلف کی صدر محترمہ سیدہ نمیرہ محسن علی نے گلف میں کئے جانے والے اقدامات رِیڈ پاکستان کے اہداف اور ان کے حصول پر تفصیلی روشنی ڈالی رِیڈ پاکستان کی ہیڈ آف فنانشل لٹریسی سیدہ زنیرہ بخاری نے کہا کہ دنیا میں لوگ لائبریریوں کی طرف رجوع کر رہے اور آن لائن کتب بینی کم ہو رہی ہے مطالعہ انسانی ذہن کی بند گرہ کھولتا ہے اور شعور بیدار کرتا ہے جس سے انسان معاشرے کا کارآمد فرد قوم کا ہونہار سپوت اور راز نکتہ سے واقف ہوتا ہے تقریب کے میزبان مبشر انوار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کتب بینی کے حوالے سے دنیا میں دوبارہ لوگ لائبریریوں کی طرف رجوع کر رہے اور آن لائن کتب بینی کم ہو رہی ہے۔ انہوں نے مختلف ممالک کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ اس وقت مغربی ممالک دوبارہ باقاعدہ لائبریریوں کی تعمیر کو ترجیح دے رہے ہیں۔ تقریب سے سفارتخانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی ابوبکر ملک ، سینئیر وائس چیئرپرسن فاطمہ گیلانی ، نائب رائس عثمان اکرم ، میڈیا سیکرٹری عبدالوہاب ، صدر سینٹرل ریجن طاہر بشیر ، سیکرٹری جنرل سینٹرل ریجن احتشام الحق اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے گلف میں کئے جانے اقدامات رِیڈ پاکستان کے اہداف اور ان کے حصول پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا اچھی علمی کتاب کا مطالعہ ایک ایسا عمل ہے جس میں انسان کو کسی بھی نقصان کا خدشہ نہیں ہوتا بلکہ اہل دانش کے نزدیک کتاب سے بہترین اور وفا دار کوئی دوست نہیں ہوتا خوبصورت معلوماتی پروگرام کے انعقاد کرنے پر حاضرین نے میزبان مبشر انوار کی کوششوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین کیا تقریب کے آخر میں ریڈ پاکستان کے عہدیداروں میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے