71 سالہ ویٹ لفٹر دادی اماں توجہ کا مرکز بن گئیں

امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں 71 سالہ دادی ویٹ لفٹر سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میری ڈفی نامی دادی 250 پاؤنڈ وزن بآسانی اٹھالیتی ہیں اور پونے 200 پاؤنڈ وزن کندھے پر لے کر ڈنڈ بیٹھک لگاتی ہیں۔

میری ڈفی اب تک 30سے زیادہ اسٹیٹ اور ورلڈ ویٹ لفٹنگ ریکارڈز اپنے نام کرچکی ہیں